لیبیا میں سیلاب سے تین ہزار سے زائد افراد ہلاک

2023/09/13 10:34:52
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 10  تاریخ کو  مشرقی لیبیا  سمندری طوفان "ڈینیل" سے متاثر  ہوا  جس کی وجہ سے شدید سیلاب آیا۔ 12  تاریخ کو عرب  ٹی وی نے خبر دی کہ لیبیا میں سیلاب سے تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کا اندازہ ہے کہ دس ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ فی الحال امدادی کارروائیاں مشکل ہیں کیونکہ سیلاب کی وجہ سے انتہائی متاثرہ علاقے درنا تک رسائی کے تمام  راستے  متاثر ہوئے  ہیں جس کے باعث امدادی فورسز کا پہنچنا محال ہو گیا ہے۔ 

عالمی ادارہ صحت نے مقامی وقت کے مطابق 12  تاریخ کو کہا کہ لیبیا میں سمندری طوفان "ڈینیل" سے ہونے والے نقصانات کا پیمانہ غیر معمولی ہے اور بارشوں سے کم از کم 15 لاکھ سے 18 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب نے اسپتالوں کو بھی نقصان پہنچایا ، جن میں سے کچھ کام کرنے سے قاصر ہیں  ، ڈبلیو ایچ او متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو دوبارہ آباد کرنے اور فیلڈ اسپتالوں کی تعمیر میں مدد کر رہا ہے۔