چین پاکستان کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے،وزارت دفاع

2023/09/14 19:42:23
شیئر:

 

14 ستمبر کو  چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان تھین کھی فی نے پاک -چین فضائیہ کی "ایگل 10" مشترکہ تربیت کی  صورتحال سے آگاہ کیا۔

ترجمان  نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔ رواں سال کے آغاز سے ہی چینی اور پاکستانی افواج کے درمیان  مسلسل اعلیٰ سطحی رابطےجاری ہیں اور مشترکہ مشقوں، مشترکہ تربیت، پیشہ ورانہ تبادلوں، اہلکاروں کی تربیت اور سازوسامان کی  ٹیکنالوجی کے شعبوں میں   تعاون کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ چینی فوج مختلف سکیورٹی خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو مسلسل بہتر بنانے اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش مند ہے۔