لیبیا میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

2023/09/14 10:18:03
شیئر:

تیرہ تاریخ کو لیبیا میں قومی اتحاد کی حکومت کے نائب وزیر صحت وکیل نے اعلان کیا کہ مشرقی لیبیا میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 6000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان میں ڈیرنا  شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے نمائندے نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ ڈیرنا شہر میں 9000 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق سیلاب سے ڈیرنا میں 35000 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

مشرقی لیبیا کے آفت زدہ علاقوں میں خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے کئی سڑکیں اور پل سیلاب میں بہہ گئے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیاں مشکلات سے دوچار ہیں۔ اس وقت بین الاقوامی ریسکیو ٹیم ڈیرنا پہنچ چکی ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ امدادی ٹیمیں ابھی تک متاثرہ علاقے سوس نہیں پہنچ پائی ہیں، جس سے انسانی تحفظ کے حوالے سے سنگین خدشات لاحق ہیں۔