بیورلی ہلز پولیس پر نسلی بنیادوں پر سیاہ فام ڈرائیورز کی "پروفائلنگ " کا الزام

2023/09/14 15:32:15
شیئر:

 پیر کے روز  بیورلی ہلز پولیس پر ایک مقدمہ دائر کرنا کا اعلان کیا گیا جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس نے ٹریفک سٹاپ کے دوران  نسلی بنیادوں پر تقریبا 1100 سیاہ فام افراد کی  پروفائلنگ کی۔  وکیل بینجمن کرمپ نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ کل 1,088 سیاہ فام ڈرائیورز کو  روکا گیا، جن میں سے صرف دو کو مجرم قرار دیا گیا۔ کرمپ نے کہا کہ اس عرصے کے دوران کی جانے والی تمام گرفتاریوں میں سے تقریبا ایک تہائی سیاہ فام تھے ، جو شہر کی آبادی کا صرف 1.5 فیصد ہیں۔ "یہ جرائم کو روکنے کے لئے نہیں تھا. اس کا مقصد سیاہ فام لوگوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ ہمیں آپ جیسے لوگ یہاں نہیں چاہیں ۔ " مقدمے میں 500 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔