امریکی سیاہ فام نوجوان ، گن وائلنس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں

2023/09/14 15:32:59
شیئر:

امریکہ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے امریکہ بھر میں  فائرنگ سےسب سے زیادہ سیاہ فام لوگ ہلاک ہو رہے ہیں،  چاہے یہ فائرنگ غیر ارادی  ہو  یا مجرمانہ  امریکہ کے سیاہ فام بچوں اور 1-44 سال کی عمر کے نوجوانوں میں موت  کی سب سے بڑی وجہ آتشیں اسلحہ  ہے۔ نیو اورلینز کی لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں شعبہ نفسیات کے چیئرمین  راہن کینیڈی بیلی کا کہنا ہے کہ آتشیں اسلحہ اب اتنا عام ہے کہ   لوگ معمولی تنازعات کو حل کرنے کے لیے بھی اسلحے کا استعمال کرتے ہیں 

سینٹر فار امریکن پروگریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، 1986 اور 2008 کے درمیان، امریکہ میں اوسطا 3.8 ملین آتشیں اسلحہ تیار کیا گیا تھا. 2009 سے 2018 کے درمیان سالانہ اوسطا 8.4 ملین تک پہنچ گئی جب کہ صرف سال 2022 میں امریکہ میں 4.2 ملین افراد نے نیا اسلحہ خریدا  ۔  این بی سی نیوز نے امریکی سی ڈی سی کے اعداد و شمارکے تحت تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ "گزشتہ 50 سالوں میں ہونے والی تمام جنگوں کے مقابلے میں زیادہ امریکی ، فائرنگ  سے ہلاک ہوئے ہیں"۔ امریکہ میں  1968 سے اب تک 15 لاکھ سے زائد امریکی اسلحے سے متعلقہ واقعات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے مقابلے میں، امریکی تاریخ میں ہر جنگ میں تقریبا 1.2 ملین فوجی ہلاک ہوئے ہیں، اسلحے کے تشدد کی روک تھام کے لیے کام کرنے والی تنظیم ایوری ٹاون آرگنائزیشن  کے مطابق سیاہ فام افراد کو  اسلحے سے مارنے کے واقعات میں '12 گنا ، بندوق کے حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد میں 18 گنا اور ہلاکت خیز فائرنگ کے واقعات میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔