بچوں کے حوالے سے انتہائی غربت کے خاتمے کا پائیدار ترقیاتی ہدف پورا نہیں کیا جا سکے گا ، یونیسیف اور ورلڈ بینک

2023/09/14 10:19:22
شیئر:

یونیسیف اور ورلڈ بینک کی 13 ستمبر کی ایک رپورٹ کے مطابق موجودہ پیش رفت کی بنیاد پر ، 2030 تک بچوں کے حوالے سے انتہائی غربت کے خاتمے کا پائیدار ترقیاتی ہدف پورا نہیں کیا جا سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق 2022 میں دنیا بھر میں ہر چھ میں سے ایک بچہ (333 ملین) انتہائی غربت میں زندگی بسر کر رہا ہے۔

 سب صحارا افریقہ میں 40 فیصد بچے انتہائی غربت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں اس بڑے اضافے کی وجہ خطے کی آبادی میں تیزی سے اضافہ، سماجی تحفظ کے محدود اقدامات کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس وبائی صورتحال ، تنازعات اور  موسمیاتی آفات جیسے عوامل کو قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کی آبادی کا صرف ایک تہائی حصہ بچوں پر مشتمل ہے لیکن ان میں سے نصف سے زائد انتہائی غربت سے دوچار ہیں ۔