چینی سفیر کی جاپان کی جانب سے سمندر میں جوہری آلودہ پانی کے اخراج کی مذمت

2023/09/15 10:50:44
شیئر:

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب چھن شو نے 14 تاریخ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پینے کے صاف پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی حقوق کے بارے میں خصوصی نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ جاپانی حکومت کی طرف سے سمندر میں آلودہ پانی کے اخراج کے یکطرفہ جبری آغاز نے بحرالکاہل کے ممالک اور یہاں تک کہ دنیا کے لوگوں کی صحت، ترقی اور ماحول کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ بین الاقوامی برادری کی جانب سے اس کی جائز اور  قانونی حیثیت اور سلامتی پر ہمیشہ سوالات اٹھائے گئے ہیں اور جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کے عوام نے اس کی سخت مخالفت کی ہے۔

  چھن شو نے نشاندہی کی کہ اگر فوکوشیما جوہری آلودہ پانی محفوظ ہے تو اسے سمندر میں چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر یہ محفوظ نہیں ہے، تو اسے سمندر میں نہیں چھوڑا جانا چاہئے. چین انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس مسئلے پر زیادہ توجہ دے اور جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر سمندر  میں آلودہ پانی کی  نکاسی کی اپنی سرگرمیاں بند کرے۔