یوکرین کی زرعی مصنوعات پر یورپی یونین اور پولینڈ سمیت دیگر ممالک کے درمیان دوبارہ تنازع

2023/09/16 16:22:07
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

مقامی وقت کے مطابق پندرہ ستمبر کو یورپی یونین نے پولینڈ سمیت دیگر ممالک میں یوکرین سے برآمد کی جانے والی 4 اقسام کی زرعی مصنوعات کی فروخت پر پابندی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پولینڈ سمیت دیگر ممالک نے فوری  رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے  کہ وہ اپنے کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پابندی پر عمل درآمد جاری رکھیں گے۔

گزشتہ سال یوکرین میں بحران بڑھنے کے بعد، یوکرین کی زرعی مصنوعات کی ایک بڑی مقدار وسطی اور مشرقی یورپی ممالک کے راستے دوسرے خطوں میں بھیجی گئی، تاہم، نقل و حمل سمیت دیگر مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے،زیادہ تر مصنوعات انہی وسطی اور مشرقی یورپی ممالک میں فروخت کی جا  سکیں جس کا اثر مقامی زرعی مصنوعات پر پڑا اور بہت سے ممالک میں کسانوں نے اس پر  احتجاج  کیا ۔مئی میں، یورپی یونین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پولینڈ، ہنگری، سلوواکیہ، بلغاریہ اور رومانیہ یوکرینی گندم اور مکئی سمیت دیگر زرعی مصنوعات پر   ٹرانزٹ ایکسپورٹ  کے سوا  اپنی منڈی میں داخلے پر پابندی لگا دیں گے۔ یہ پابندی بعد میں 15 ستمبر تک  بڑھا دی گئی  تھی۔

پولینڈ سمیت دیگر ممالک نے بار بار پابندی میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اور یوکرینی زرعی مصنوعات کی صرف ٹرانزٹ ایکسپورٹ کی حمایت کا اظہار کیا ہے  اورتوقع ظاہر کی ہے کہ یورپی یونین اس راستے پر موجود ممالک کے زرعی مفادات   کے  تحفظ کے لیے طریقہ کار وضع کرے گی۔