امریکہ نے یوکرین کو آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم فراہم کیا تو صورتحال مزید بگڑ جائے گی، روسی نائب وزیر خارجہ

2023/09/16 16:08:59
شیئر:

متعددغیر ملکی میڈیا  کی خبروں کے مطابق امریکی حکومت پہلی بار یوکرین کو 300 کلومیٹر تک مار کرنے والا آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم فراہم کر سکتی ہے۔

روس کی TASS نیوز ایجنسی کی 15 ستمبر  کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے یوکرین کو آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم فراہم کرنے کے حوالے سے  روسی نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے کہا ہے کہ یہ میزائل سسٹم فراہم کرنے سے کشیدگی میں مزید  اضافہ ہو گا۔   انہوں نے کہا کہ  یوکرین کی حمایت  میں  یہ  عمل  مضحکہ خیز  ہے اور یہ راستہ کھائی کی جانب جاتا ہے ۔ ریابکوف نے یہ بھی کہا کہ  یوکرینی فوج کو ٹیکٹیکل میزائل سسٹم فراہم کرنے سے  جنگ کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔