لاؤس کے وزیر اعظم کی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی پزیرائی

2023/09/17 18:31:26
شیئر:

16 ستمبر کو ، لاؤ س کے وزیر اعظم سونگ سائی  نے 20 ویں چین - آسیان ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر سی ایم جی کو انٹرویو دیتے ہوئے  "بیلٹ اینڈ روڈ" انیشی ایٹو کو خوب سراہا۔انہوں نے کہا کہ بلخصوص چین-لاؤس ریلوے  نے   لاؤ  س کے عوام کو بہت  فوائد   پہنچائے ہیں  اور  یہ منصوبہ  "بیلٹ اینڈ روڈ" انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت چین اور آسیان ممالک کے درمیان  رابطے کو مضبوط بنانے کے لئے  تعاون کا  ایک مثالی منصوبہ بن گیا ہے۔ سونگ ہائی نے کہا کہ   مستقبل میں لوگوں کی   ایک بڑی تعداد  سیر و سیاحت کے لئے چین - لاؤس ریلوے کا استعمال کرے گی  جس سے چین اور آسیان ممالک کے مابین عوامی تبادلوں اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔

لاؤس کے وزیر اعظم کا  ماننا ہے کہ چین آسیان ایکسپو ایک بہت اچھا پلیٹ فارم ہے جس نے لاؤس اور دیگر آسیان ممالک کے لئے اپنی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کے لئے اچھا موقع فراہم کیا ہے۔