لیبیا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے بین الاقوامی برادری کی جانب سے امدادی سامان لیبیا پہنچ گیا

2023/09/17 16:13:34
شیئر:

 سیلاب  سے متاثرہ افراد کے لیے  بین الاقوامی برادری کی جانب سے  امدادی سامان لیبیا   پہنچا یا جا رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 29 ٹن طبی اور ہنگامی سامان کی ایک کھیپ لیبیا کے شہر بن غازی پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ روس، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے بھی امدادی سامان  پہنچ چکا ہے جس میں خوراک، کمبل، خیمے، روشنی کا سامان، طبی سامان وغیرہ شامل ہیں۔

 اقوام متحدہ نے امید ظاہر کی ہے کہ  متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 71 ملین ڈالر سے زائد  فند جمع کیا جائےگا ۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے اس سے قبل کہا تھا کہ لیبیا میں سیلاب کی  تباہی کا پیمانہ حیران کن ہے۔ لیبیا کے صدارتی کمیشن کے چیئرمین محمد المنفی کی جانب سے 11  ستمبر  کو بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل کے بعد بہت سے ممالک نے امدادی ٹیمیں بھیجی ہیں اور  امدادی سامان بھِی پہنچا یا جا ر ہا ہے۔