"گروپ آف 77 اور چین" سمٹ کا اختتام

2023/09/17 15:50:00
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  16 ستمبر کو  "گروپ آف  77 اور چین" سربراہ اجلاس باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہوا  اور دو روزہ عام بحث و مباحثے کے بعد ، شرکاء نے اتفاق رائے سے ہوانا اعلامیہ منظور کیا۔ سربراہ اجلاس کے دوران شرکاء نے اپنے خطاب میں چین کی جانب سے پیش کردہ گلوبل ڈیولمپمنٹ انیشی ایٹیو کو سراہا اور   ڈیجیٹل تعاون اور سائنسی و تکنیکی تعاون کے ذریعے جنوب کے  ممالک کی ترقی کو فروغ دینے کی حمایت کی۔

 افریقی یونین کے چیئرمین اور کوموروس کے صدر ازالی اسومانی نے کہا کہ ہم عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کی طرف سے پیش کردہ ڈیجیٹل تعاون کو سراہتے ہیں۔ یہ چین کے عظیم " بیلٹ اینڈ روڈ"انیشی ایٹیو کا  اہم حصہ ہے، جس کا مقصد عالمی ڈیجیٹل معیشت  کا ڈھانچہ تشکیل دینا ہے جو جامع، متوازن، مربوط اور مشترکہ جیت پر مبنی ہے. جبوتی کے وزیر اعظم عبدالقدیر کامل محمد نے کہا کہ جنوب جنوب تعاون یکجہتی کو فروغ دینے کا ایک اہم طریقہ ہے اور ہم چین کے  گلوبل ڈیولمپمنٹ انیشی ایٹیو  کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک میں تعاون کی بہت سی  کامیاب  مثالیں ہیں اور ہمیں تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔