بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو غیر جانبدار اور مغربی سیاسی مداخلت سے دور رہنا چاہیے، ایرانی وزارت خارجہ

2023/09/17 16:11:03
شیئر:

سولہ ستمبر  کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا کہ ایران نے اسے ایجنسی کے متعدد انسپکٹرز کی تقرری کی منسوخی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام "ایران میں اس ایجنسی کی نگرانی کی صلاحیتوں کو شدید متاثر کرتا ہے۔"

اس حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان  ناصر کنعانی نے کہا کہ اگرچہ ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ مثبت، تعمیری اور مسلسل  تعاون کیا ہے لیکن برطانیہ، فرانس، جرمنی سمیت  تین یورپی ممالک اور امریکہ نےاپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی اہلیت کا غلط استعمال کیا ہے۔

ناصر کنعانی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے حالیہ اقدامات خود مختار ی کے حقوق کے استعمال کے لیے ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان طے پانے والے "جامع حفاظتی معاہدے"  کی شقوں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران امید کرتا ہے کہ مغربی ممالک بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں سیاسی مداخلت سے باز رہیں گے اور تنظیم کو سیاسی دباؤ سے ہٹ کر پیشہ ورانہ اور غیر جانبدارانہ سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت دیں گے۔