جاپان کے اوکیناوا پریفیکچر کے سیکڑوں کانگریس ارکان کی امریکی فوج کے ہینوکو فوجی اڈے کی تعمیر کی مخالفت

2023/09/17 16:00:03
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

 اوکیناوا پریفیکچر کے لوگوں کی بھرپور  مخالفت  کے باوجود  جاپانی حکومت  جاپان میں تعینات امریکی فوج کے فوتینما اڈے کی منتقلی پر اصرار جاری رکھے ہوئے ہے ۔ جاپان کی سپریم کورٹ نے 4 ستمبر کو ایک بار پھر اوکیناوا پریفیکچرل حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے  مرکزی حکومت کے  حق میں فیصلہ  دیا ہے ۔ لیکن اس فیصلے کے باوجود  اوکیناوا کے لوگوں نے ہمت نہیں ہاری اور    وہ مختلف طریقوں سے اپنی مخالفت کا اظہار  کر رہے ہیں ۔

 اوکیناوا پریفیکچر کی 24 میونسپلٹییز سے تعلق رکھنے والے 107 ارکان پارلیمنٹ نے "ممبران امپائرنگ ایسوسی ایشن" قائم کی ہے۔ 16 تاریخ کو اس ایسوسی ایشن  نے ناہا شہر میں ایک پریس کانفرنس  میں  جاپانی حکومت کے ہینوکو  میں نئے  امریکی فوجی اڈے کی تعمیر کے  اصرار پر مایوسی اور ناراضی کا اظہار کیا۔ 

یاد رہے کہ فروری 2019 میں ، اوکیناوا پریفیکچر نے  ہینوکو میں ایک نئے امریکی فوجی اڈے کی تعمیر کی منظوری دینے کے بارے میں پریفیکچرل وو ٹنگ کی ، اور 70فیصد سے زیادہ  رہائشیوں نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا ۔ اگرچہ جاپان کی سپریم کورٹ کے فیصلے نے رائے عامہ کو نظر انداز کیا  ہے اور اوکیناوا کی حکومت اور اس کے عوام کو ہینوکو میں نئے امریکی فوجی  اڈے کی تعمیر کو روکنے کے  قانونی تحفظ سے محروم کیا ہے  ، لیکن اوکیناوا کے عوام کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، اور قانون سازوں کا کہنا ہے کہ یہ  احتجاج مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔