پولرائزیشن کا زہر جمہوریت کے لیے خطرہ کیوں ہے؟

2023/09/18 16:43:31
شیئر:

گزشتہ سال پیو ریسرچ کے ایک سروے میں 72 فیصد ریپبلکنز کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس دوسرے امریکیوں کے مقابلے میں زیادہ بے ایمان اور غیر اخلاقی ہیں  جب کہ  60 فیصد سے زیادہ ڈیموکریٹس کردار کی  ان خامیوں کو ریپبلکنز سے منسوب کرتے ہیں۔

بہت سے بڑے اداروں مثلاً فوجداری انصاف کا نظام، کانگریس، پولیس، پبلک اسکول،  اخبارات اور ٹیک کمپنیوں پر امریکیوں کا اعتماد یا تو  ریکارڈ کم ترین سطح پر ہے یا اس کے قریب ہے۔ حالیہ برسوں میں عام  امریکیوں کی زیادہ تعداد  ان لوگوں  سے الگ ہو گئی  ہے جو سیاسی اور سماجی رائے کا اشتراک نہیں کرتے . ایک اندازے کے مطابق، 70 ملین امریکی اب یا جلد ہی ایسی برادریوں میں رہیں گے جہاں کوئی بھی مقامی صحافتی تنظیم شہریوں کو ان اہم مسائل کے بارے میں آگاہ نہیں کر رہی ہوگی جو ان کی زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں اور نہ ہی ان برادریوں میں صحافی مقامی حکومت کے رہنماؤں کو ان کے اقدامات کے لئے جوابدہ ٹھہرا رہے  ہوں گے ۔ جمہوریت میں ضروری اہم معلومات اور احتساب کا فقدان وقت کے ساتھ ساتھ مقامی حکومتوں میں زہر بھر دے گا اور شہریوں کا اپنے رہنماؤں اور اداروں پر اعتماد مزید ختم کر دے گا۔۔