لیبیا میں سیلاب کے بعد امداد ی کوششیں جاری

2023/09/18 10:05:21
شیئر:

 

لیبیا کی مقامی اور بین الاقوامی امدادی فورسز  ،سیلاب  متاثرین کی لاشوں اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے جان توڑ کوششیں کر رہی ہیں  اور لیبیا میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے مطابق  اس آفت کی وجہ سے لیبیا میں 40 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں،بے گھر ہونے والے افراد کی  اصل تعداد زیادہ ہونے کا امکان ہے کیونکہ درنا شہر جیسے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ہیلتھ ایمرجنسی کی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے  اور  علاقوں کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔  اس کے علاوہ، سیلاب کے بعد ثانوی آفات لیبیا کے تباہ شدہ علاقوں کو مزید متاثر کر رہی ہیں.

  لیبیا کی حکومت کی  ہنگامی امداد کے جواب میں متعدد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے امدادی ٹیمیز بھیجنے، طبی وسائل، خوراک ، ادویات، روزمرہ  ضروریات اور  دیگر امدادی سامان فراہم کرنے سمیت مادی اور انسانی مدد فراہم کی۔ پورے لیبیا سے سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں، لوگوں کی ذاتی امدادی ٹیمز اور بڑے مقامی کاروباری اداروں کے امدادی سامان سے لدے قافلے ،درنا شہر سمیت  دیگر مقامات کی طرف بھیجے گئے ہیں۔