آسیان ممالک کے رہنماؤں کی علاقائی خوشحالی اور ترقی میں چین-آسیان ایکسپو کے مثبت کردار کی تعریف

2023/09/19 16:41:19
شیئر:

 

20 ویں چین-آسیان ایکسپو 19 ستمبر کو اختتام پذیر ہوئی۔ لاؤس، تھائی لینڈ، ملائیشیا، میانمار اور دیگر آسیان ممالک کے رہنماؤں اور نمائندوں نے چین آسیان ایکسپو کی تعریف کی۔

 لاؤ  س کے وزیر اعظم سونیکسے سیپہنڈون نے کہا کہ انہیں  یقین ہے کہ چین-آسیان ایکسپو  چین اور آسیان ممالک  سمیت    بین الاقوامی سطح پر مصنوعات کو فروغ دینے میں معاونت کرے گی ۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کا ماننا ہے کہ چین آسیان ایکسپو چین اور آسیان کے درمیان معیشت،تجارت، سرمایہ کاری، لاجسٹکس، سیاحت اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے، جس سے چین اور آسیان ممالک کے لیے باہمی فوائد  حاصل کرنے کے اچھے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم فومتھم ویچایاچائی نے کہا کہ تھائی لینڈ کو امید ہے کہ چین آسیان ایکسپو کے ذریعے مختلف شعبوں میں چینی اور تھائی کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنایا جائےگا اور   چین آسیان ایکسپو نئے دور میں چین  اور تھائی لینڈ کے تبادلوں اور تعاون کے لئے ایک اہم میکانزم اور پلیٹ فارم بن جائے گا۔ میانمار کے وزیر تجارت آنگ نائی یو آنگ نینگو کا ماننا ہے کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں  مل کر کام کیا جا سکتا ہے  اور دوستی کو مضبوط  بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  مستقبل میں خاص طور پر کاروباری برادری یا آسیان کے تمام ارکان کے لئے تعاون کے  نئے طریقے تلاش  کیے جا سکتے ہیں ۔