امریکہ کے تین بڑے آٹومیکرز پر مزدوروں کی ہڑتالیں چوتھے روز میں داخل

2023/09/19 15:35:37
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

 مقامی وقت کے مطابق 18 ستمبر کو  امریکہ میں یونائیٹڈ آٹو ورکرز یونین کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہوگئی  ہے اور یونائیٹڈ آٹو ورکرز یونین اورڈیٹرائٹ   شہر  میں تین بڑے آٹوموبائل مینوفیکچررز  کے مابین مزدوروں کی آمدنی میں اضافے پر مذاکرات دوبارہ شروع کردیے  گئے ہیں۔ تاہم، یونین کے صدر شان فین نے 18  ستمبر کو کہا کہ مذاکرات کی پیش رفت سست ہے اور ضرورت پڑنے پر  یونین ہڑتالوں کا دائرہ وسیع کر سکتی ہے۔

 اب تک تقریبا 13,000 آٹو ورکر ز ہڑتال کا حصہ بن چکے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق  تین بڑے آٹومیکرز نے ساڑھے 4 سال میں مزدوروں کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی ہے لیکن یہ   تجویز  یونائیٹڈ آٹو ورکرز یونین کی جانب سے مطالبے کا صرف نصف حصہ ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ یونین،  زیادہ پنشن، صحت کی دیکھ بھال، بے روزگاری کا تحفظ سمیت  دیگر مطالبات بھی  کر رہی  ہے تاکہ امریکہ میں بڑھتے ہوئے افراط زر کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹا جا سکے۔