اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے سربراہ اجلاس کا آغاز

2023/09/19 10:50:07
شیئر:

18 ستمبر کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے سربراہ اجلاس کا آغاز ہوا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے افتتاحی خطاب میں رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ پائیدار ترقی کے اہداف کو درست سمت میں لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ پائیدار ترقی کے اہداف اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے 2030 کے ایجنڈے کو اپناتے وقت 'کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے' کے وعدے کو پورا کریں ، جس میں غربت، بھوک اور صنفی مساوات سے لے کر تعلیم تک رسائی اور آب و ہوا کی تبدیلی تک کے مسائل شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ  رکن ممالک اب ایس ڈی جیز کو ٹریک پر لانے کے لیے کام کرسکتے ہیں۔

 18 تاریخ کو ہونے والے اجلاس میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے ایک دور رس مسودہِ سیاسی اعلامیہ بھی منظور کیا جس میں پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے میں "کسی کو بھی پیچھے نہ چھوڑنے" کے بنیادی  ہدف کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔