امریکی قومی قرضوں کا حجم 33 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گیا

2023/09/20 16:21:24
شیئر:

 


امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 18  ستمبر کو امریکی قومی قرضوں کا حجم پہلی بار 33 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرکے 33.04 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا۔امریکی کانگریس کے بجٹ آفس (سی بی او) کے اندازے کے مطابق، امریکی قومی قرضوں کے حجم  میں اگلے 30 سالوں میں   تقریبا ایک گنا اضافہ ہو گا. 2022 کے اختتام پر امریکی جی ڈی پی میں امریکی قومی قرضوں کا تناسب  تقریبا 97 فیصد تھا۔ توقع ہے کہ 2053 کے آخر تک یہ تعداد 181 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ فچ نے متنبہ کیا ہے کہ اگلے تین سالوں میں امریکہ کی مالی صورتحال مزید بگڑےگی۔

 امریکی قانون کے مطابق، نئے امریکی مالی سال کے آغاز سے قبل، یعنی یکم اکتوبر سے پہلے، امریکی کانگریس کو اگلے مالی سال کے بجٹ کے لئے قانون سازی کی منظوری کرنا ہوگی اور اس پر امریکی صدر کو دستخط کرنے ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق  اگر امریکی کانگریس 30 ستمبر تک طویل مدتی اخراجات یا قلیل مدتی اخراجات کا بل منظور کرنے میں ناکام ہوئی تو حکومت کو شٹ ڈاؤن کے خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔