اقوام متحدہ کو مذاکرات اور امن کو فروغ دینے کا پلیٹ فارم ہونا چاہیئے، ہنگری کے وزیر خارجہ

2023/09/20 16:19:06
شیئر:

 

نیویارک میں اقوام متحدہ کی عام بحث میں شرکت کرنے والے ہنگری کے وزیر خارجہ سیارٹو پیٹر  نے سی ایم جی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کا پلیٹ فارم  مذاکرات اور امن کو فروغ دینے  کے لیے استعمال ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ  بات چیت کے ذریعے روس یوکرین تنازع حل کرنا چاہیئے کیوں کہ  پابندیوں اور یوکرین کو  فوجی امداد سے تنازع مزید  شدت اختیار کرے گا۔

سیارٹو نے اس بات پر زور دیا کہ  روس اور یوکرین کے درمیان تنازعات میں مغربی ممالک کو روس کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ یورپین یونین نے  تنازعات میں کمی لانے کے بجائے یوکرین کو بڑی تعداد میں ہتھیار فراہم کئے اور روس پر پابندیاں لگائیں جن کی  وجہ سے دنیا میں مہنگائی کا مسئلہ زیادہ سنگین ہوا اور توانائی کی فراہمی میں   مسئلے کے ساتھ ساتھ  دنیا میں توانائی کی قیمت میں  بھی اضافہ ہوا۔ہنگری کے وزیر خارجہ نے کہا کہ   ان پابندیوں کی وجہ سے اجناس کی  قیمتوں  میں بھی اضافہ ہوا، جو ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔