کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کا انکشاف، کینیڈا اور بھارت نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

2023/09/20 10:07:10
شیئر:



جون میں کینیڈا میں سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ چند روز قبل کینیڈین حکام نے  اس قتل  میں ممکنہ طور پر بھارت کے ملوث ہونے کا  بیان دیا  ۔ اس بیان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا اور  کینیڈا اور بھارت نے ایک دوسرے کے اعلیٰ سطحی سفارت کاروں  کو ملک بدر  کر دیا۔

 سکھ مذہب کی ابتدا بھارت میں ہوئی تھی اور اس کے پیروکار کئی سالوں سے بھارت میں ایک آزاد سکھ ریاست  کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں جسے بھارتی حکومت قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتی ہے۔ کینیڈا ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں بھارت سے باہر کسی بھی ملک میں سکھوں کی تعداد  سب سے زیادہ ہے۔ بھارت بارہا کینیڈا  پر  ،سکھ برادری میں انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کے پھیلاؤ کا الزام عائد کرتا رہا ہے لیکن کینیڈا اس بارے میں کچھ بھی  کرنے میں ناکام رہا ہے۔

 سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل پر کینیڈا اور بھارت کے درمیان تنازع نے بین الاقوامی توجہ حاصل کر لی  ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسے اس معاملے پر 'گہری تشویش' ہے ، وہ کینیڈا  سے رابطے میں رہے گا ، تحقیقات جاری رہنی چاہیں اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔