اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے عام مباحثے کا آغاز

2023/09/20 10:04:24
شیئر:



19ستمبر کو  نیویارک میں اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے عام مباحثے کا آغاز ہوا۔ اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک کے سربراہان مملکت، سربراہان حکومت اور اعلیٰ سطحی نمائندے  پائیدار ترقی کے اہداف کو فروغ دینے , موسمیاتی بحران سے نمٹنے اور سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی شدت کو کم کرنے سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے   افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  اس بات پر زور دیا کہ عالمی امن کو اس وقت شدید چیلنجز کا سامنا ہے اور عالمی انسان دوستی کا نظام تباہی کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی کوششیں تیز کریں اور عالمی انسان دوستی  کے نظام کے لیے فنڈز فراہم کریں ۔

 انتونیو گوتریس  نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچہ غیر فعال، فرسودہ اور غیر منصفانہ ہے اور مختلف ممالک کو بحران سے بچنے میں مدد کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے  موسمیاتی تبدیلیوں کے دنیا پر پڑنے والے سنگین اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ گرم زمین ،بنی نوع انسان کے مستقبل کے لیے سب سے بڑا ،براہ راست خطرہ بن چکی ہے اور متعلقہ مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔