کلائمیٹ ایمبیشن سمٹ 2023 کا انعقاد

2023/09/21 09:38:03
شیئر:

20 ستمبر کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں کلائمیٹ امبیشن سمٹ  2023 کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے عمل کی رفتار کو تیز کریں اور متعلقہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنائیں۔

 اپنی تقریر میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ جب موسمیاتی  تبدیلی کی بات کی جائے تو اب توجہ ،موسمیاتی  تبدیلی کے حل پر مرکوز ہونی چاہیے۔ شدید موسمی صورتِ حال جیسےغیر معمولی درجہ حرارت اور سیلاب انسانوں کے لیے سنگین آفات کا باعث بنے ہیں۔ اگر اب بھی کچھ تبدیل نہ ہوا تو عالمی درجہ حرارت 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گا اور دنیا  خطرے اور عدم استحکام کی جانب بڑھے گی ۔ اس کے لیے ضروری  ہے کہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے، فوسل فیول  سے قابل تجدید توانائی تک کی منتقلی، کلائمیٹ جسٹس   اور عالمی مالیاتی نظام کے ذریعے ماحولیاتی اقدامات کی حمایت  کی خاطر  عالمی رہنما ٹھوس اقدامات کریں۔