امریکی شہریوں کا امریکی اداروں پر اعتماد خطرناک حد تک کم ہو گیا

2023/09/21 19:02:36
شیئر:

کانگریس، ایوان صدر، ایف بی آئی، عدلیہ، میڈیا، کالج اور یونیورسٹیاں، بڑے کاروبار، گرجا گھر، سائنسدان، ٹیکنالوجی کمپنیاں، لیبر یونین، عوامی صحت کے رہنما۔ ان تمام اداروں میں کیا مشترکات ہیں؟  ان میں مشترک یہ ہے کہ امریکی شہری  اب ان پر مزید بھروسہ نہیں کرتے۔

 گیلپ آرگنائزیشن 50 سالوں سے امریکہ کے اہم ترین اداروں پر عوام کے اعتماد کی پیمائش کر رہی ہے۔ جولائی میں کیے گئے اپنے تازہ ترین سروے میں، گیلپ  کے مطابق  نو اہم اداروں میں، ان امریکیوں کا اوسط تناسب صرف  26 فیصد  رہا ، جنہیں ان اہم اداروں پر اعتماد ہے ۔1970 کی دہائی میں جب گیلپ نے اس سروے کا آغاز کیا تھا تو یہ تعداد 50 فیصد کے قریب تھی۔