چائنا ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن کی آٹھویں قومی کانگریس 18 تاریخ کو بیجنگ میں شروع ہوئی۔ صدر شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماوں نے کانگریس کے انعقاد پر مبارکباد کے لئے اجلاس میں شرکت کی۔ نئے عہد میں معذور افراد کو ایک خوشگوار اور خوبصورت زندگی فراہم کرنے کے لیے صدر شی جن پھنگ اس خصوصی طبقے کو بہت اہمیت دیتے ہیں، چاہے وہ اس سال مئی میں ری ہبیلیٹیشن انٹرنیشنل کے صد سالہ جشن کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں ہو یا گزشتہ سالوں میں معذوروں کے امور کے حوالے سے اجلاسوں کے انعقاد کے مبارکباد کے خطوط میں، خاص طور پر اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ معذورافراد کو "اضافی دیکھ بھال اور خصوصی توجہ" دی جانی چاہیے۔ یہ صدر شی جن پھنگ کے دل میں ان کے لئے "غیر معمولی" محبت ہے۔ صدر شی کی جانب سے خصوصی توجہ اور مختلف امدادی اقدامات کے نفاذ نے معذوروں کے دلوں میں ان کے لئے ایک خاص محبت پیدا کی ہے اور بہتر زندگی کی امیدیں بھی لائی ہیں ۔
شی جن پھنگ ہمیشہ معذور افراد کی دیکھ بھال کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں ۔ اُس وقت وہ صوبہ فوجیان کے سربراہ تھے، جب انہیں معلوم ہوا کہ بیماری کی وجہ سے ایک معذور ملازم لن کھونگ شیانگ ریٹائر ہوئے ہیں، ان کی اہلیہ بھی معذور ہیں، اور ان کی 18 سالہ بیٹی ذہنی معذوری کا شکار ہے، اور اس خاندان کی زندگی بہت مشکل میں ہے۔لہذا انہوں نے متعلقہ ادارے کے انچارج کو ان کی مدد کے لئے ہدایت جاری کی ۔محکمہ شہری امورنے لن کھونگ شیانگ کو ایک گروسری اسٹور کھول دیا اور اس خاندان کے لیے سبسڈی کا انتظام بھی کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ خصوصی مشکلات کا سامنا کرنے والے ایسے لوگوں کے لیے حکومت کو ان پر خصوصی توجہ دینی چاہیے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔چین میں اس طرح معاشرے اور خاندان کی مشترکہ معاونت کی بدولت، معذور افراد بھی اپنی زندگی کو شاندار بنانے کے راہ پر گامزن ہیں۔
گوانگ شی زوانگ خود اختیار علاقے کے چھانگ جیانگ گاوں کی شیپ بریڈنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ لن ژو یوان جسمانی طور پر معذور ہیں، لیکن پارٹی اور حکومت کی مدد سے، اپنی مویشی بانی کی مہارت کے ساتھ، انہوں نے نہ صرف خود خوشحالی کی راہ پر قدم رکھا، بلکہ گاؤں والوں کو غربت سے چھٹکارا دلانے اور خوشحال بننے میں بھی رہنمائی کی۔ ایسے افراد کے لئے ماضی میں اتنی اچھی زندگی کا تصور ممکن نہیں تھا، جنہیں بہترین پالیسیوں کی بدولت غربت سے نکالا گیا ہے۔ اب تک 7.1 ملین سے زیادہ دیہی غریب معذور افراد کو مجموعی طور پر غربت سے نکالا گیا ہے، جس نے ان کی قسمت کو بدل کر رکھ دیا ہے۔
حالیہ عرصے میں زیادہ سے زیادہ معذور افراد نے بہتر تعلیم حاصل کی ہے، روزگار اور انٹرپرینیورشپ حاصل کی ہے اور اسپورٹس میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے اس شاندار زندگی کو ثابت قدم جذبے اور غیر متزلزل ارادے کے ساتھ خود حاصل کیا ہے.
اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے ہوہوہٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول کے ایک کالس روم میں بیوٹی سیلون کی ایکسپرٹ وانگ یانی اسٹوڈنٹس کو سائن لینگویج کے ذریعے پڑھا رہی ہیں ۔ ٹیچر بننا وانگ یانی کا بچپن سے ہی خواب رہا ہے اور اب وانگ یانی، جنہوں نے اپنا خواب پورا کیا ہے، پوڈیم پر کھڑی ہیں اور زیادہ سے زیادہ معذور بچوں کو ان کی زندگیاں بدلنے میں مدد کر رہی ہیں ۔
ہانگ چو ایشین گیمز کا آغاز ہونے والا ہے اور ٹارچ ریلے میں سونگ ماو ڈانگ نامی ایک مشعل بردار بھی شامل ہیں ، جنہیں فلائنگ فش کے نام سے جانا جاتا تھا۔ تیراکی نے انہیں زندگی کی تبدیلی کا موقع فراہم کیا،انہوں نے کئی بین الاقوامی چیمپیئن شپ جیتیں اور عالمی ریکارڈ بنائے۔ کھیلوں کے میدان سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے اعلی تعلیم کے حصول کے خواب کو پورا کیا، انٹرپرینیورشپ کا آغاز کیا، عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں حصہ لیا، اور اپنے تجربے کے ذریعے بہت سے لوگوں کو بہادری سے مشکلات کا سامنا کرنے اور مسلسل خود کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی۔
گزشتہ دس سالوں میں چین نے نہ صرف مشکلات سے دوچار معذوروں کے لئے لیونگ الاؤنس، شدید معذورافراد کے لئے نرسنگ سبسڈی اور معذور بچوں کے لئےری ہیبلیٹیشن کا خصوصی گارنٹی سسٹم قائم کیا ہے جس سے 20 ملین سے زائد معذور افراد مستفید ہو رہے ہیں بلکہ تعلیم، روزگار اور معاشرتی و ثقافتی زندگی کے لئے معذور افراد کی ضروریات کو بھی مسلسل پورا کیا ہے ۔ اس کے علاوہ معذوروں کی صحت، تعلیم کی سطح اور معیار زندگی کو مسلسل بہتر بنایا گیا ہے، جیسا کہ صدر شی جن پھنگ کا کہنا ہے کہ "معذور افراد سماجی خاندان میں برابر کے رکن ہیں"، ان کے خیال میں معذور افراد کو معاشی اور سماجی ترقی کے ثمرات سے پوری طرح لطف اندوز ہونا چاہیے اور ایک ہی نیلے آسمان تلے خوشحال زندگی بسر کرنی چاہیے۔