امریکی کانگریس کی جانب سے قومی دفاعی بل کی منظوری پر بحث ایک بار پھر مسترد ، حکومتی شٹ ڈاؤن کے خطرے میں اضافہ

2023/09/22 15:55:03
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 21 ستمبر کو امریکی ایوان نمائندگان نے 886 ارب ڈالر کے قومی دفاعی  بل کی منظوری پر بحث کو مسترد کردیا ہے ۔اس بل کے  حق میں 212 اور مخالفت میں 216 ووٹ پڑے۔ یہ تیسرا موقع ہے جب امریکی کانگریس کے ریپبلکن ارکان نے دفاعی اخراجات کے حوالے سے طریقہ کار پر ووٹنگ کو روکا ہے، جس کے باعث 10 روز  میں امریکی  حکومت کے 'شٹ ڈاؤن' کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

 صورتحال یو ں ہی رہی تو   امریکی وفاقی حکومت  کے امور میں یکم اکتوبر کو جزوی طور پر تعطل کا امکان   اس وقت تک ہے  جب تک کہ کانگریس وفاقی حکومت کو فنڈز فراہم کرنے کے لئے "مستقل قرارداد"نامی ایک عارضی بل  یا سال بھر کے اخراجات کا بل منظور نہیں کرلیتی ۔ تاحال امریکی ایوان نمائندگان کے  ریپبلگن ارکان کسی بھی امکان پر اتفاق  رائے میں ناکام ہیں ۔