یورپ کا چین سے "الگ ہونا"اچھا خیال نہیں ہے،ہنگری کے ویزرخارج

2023/09/22 15:44:27
شیئر:

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی حال ہی میں ہونے والی عام بحث میں شریک ہنگری کے وزیرخارجہ سیارڈو  نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہنگری یورپی یونین کے رہنماؤں کے چینی ساختہ برقی گاڑیوں کے لیے جوابی  تحقیق  کرنے کے اعلان کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے ڈی کپلنگ کا خیال برا ہے۔

سیارڈو نے یہ بھی کہا کہ  چین کے ساتھ قریبی معاشی تعاون یورپ کے مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔ ایسے قریبی تعاون کے بغیر یورپ کو زیادہ نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری ہمیشہ کی طرح اس موقف پر قائم ہے  کہ ہمیں  ایک دوسرے سے الگ نہیں  ہونا بلکہ تعاون کی بھرپور کوشش کرنی ہے۔