لیبیا ، سیلاب سے لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کی دنیا سے تلاش اور بچاو کی پیشہ ورانہ مدد فراہم کرنے کی اپیل

2023/09/22 11:39:48
شیئر:

 لیبیا میں آنے والے  سیلاب کو تقریبا 10 دن گزر چکے ہیں اور لاپتہ افراد کے بہت سے رشتہ داروں نے  تلاش اور بچاو کے سلسلے میں مزید پیشہ ورانہ مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے 

اطلاعات کے مطابق  سیلاب میں اب بھی ہزاروں افراد لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد  کی تلاش اور بچاؤ کے بارے میں معلومات کا بے چینی سے انتظار کرنے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے درنا کے لوگوں نے  تباہی کے بعد تعمیر نو کے کاموں میں  حصہ لیتے ہوئے اور اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ان کی زندگیاں جلد از جلد معمول پرآ سکتی ہیں۔ان کا کہنا ہے  کہ اگر حالات جلد بہتر نہیں ہوتے ہیں تب بھی وہ   ایک نئے گھر کی تعمیر کے ساتھ   ایک نئی زندگی شروع کریں گے ۔