اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس - یوکرین تنازع کی شدت میں کمی کا مطالبہ

2023/09/22 09:50:02
شیئر:

19ستمبر کو  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کی عام بحث کا آغاز  ہوا  ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے عام مباحثے میں حصہ لینے والے متعدد ممالک کے رہنماؤں نے روس - یوکرین تنازع کی  شدت   میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ، حل نہیں ہے۔

 ہنگری کی صدر کاتالن نوویک  نے کہا کہ  ہم  ہنگری، یوکرین، یورپ اور دنیا بھر میں امن کا مطالبہ کرتے ہیں   اور جنگ کبھی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتی ہے۔

 20 ستمبر کو نیویارک میں منعقدہ پریس کانفرنس میں  ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے بھی مغرب پر الزام عائد کیا کہ وہ آگ میں ایندھن ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو ممالک  یوکرین کو مسلسل ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔ وہ تنازع سے فائدہ اٹھارہے ہیں  اور اسے ختم نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

اس سے ایک روز قبل ابراہیم  رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی تھی کہ یوکرین کے بحران سے یورپ کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور اس سب  کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔