ہانگ چو ایشین گیمز میں ایشائی ممالک کے باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کے فروغ کی توقع ہے ، نیپالی وفد

2023/09/22 15:50:16
شیئر:

19 ویں ہانگ چو ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب 23 ستمبر کو منعقد  ہو گی ۔  نیپالی وفد کے رہنما اور کھلاڑیوں کو ہانگ چو ایشین گیمز  میں   مختلف  ممالک کے کھلاڑیوں کے ساتھ تبادلے اور ایشیائی ممالک کے مابین دوستی  کے مضبوط ہونے کی توقع ہے ۔

ایشین گیمز کے لیے نیپالی وفد کے سربراہ اورنیپال نیشنل اسپورٹس کونسل کے سکریٹری تنکا لال گھیسنگ نے کہا کہ ایشین گیمز  میں شرکت کے لیے نیپال  کا ایک  بڑا وفد یہاں موجود ہے  اور ہمسایہ ملک کے طور پر یہ  چین اور نیپال کی  حکومتوں ، اور عوام کے درمیان روایتی دوستی کو فروغ دینے کا  نادر موقع ہے۔

نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت کمار پوڈیل نے کہا کہ وہ  چینی ثقافت کے اس  ذاتی تجربے پر  بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیپال اور چین پڑوسی ممالک ہیں، اور چینی ثقافت انہیں  اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ ان  کا کہنا تھا کہ  ان کے خیال میں کھیل   ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو فروغ دینے میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔