تین نسلیں، ایک چھتری

2023/09/23 16:55:17
شیئر:

مشرقی چین کے صوبہ  زے جیانگ کا شہر ای وو، دنیا میں "چھوٹی گھریلو مصنوعات کے دارالحکومت " کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ای وو  سے  230 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں 2.1 ملین سے زیادہ مصنوعات فروخت کی جاتی ہیں۔

چانگ جی اینگ ای وو میں  26 سالوں سے چھتری سازی کا کاروبار چلا رہے ہیں۔ 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں، چانگ جی اینگ کے والد ایک کسان تھے جو جیاشینگ شہر میں چھتریوں کی مرمت کرتے تھے۔ بعد میں، انہوں نے بیرونی دنیا کے  ساتھ چین کی کھلی پالیسی   سے  فائدہ اٹھایا،   کاروباری مواقع سے استفادہ  کیا، اور چھتری سازی کا کارخانہ کھولا۔ فروخت کو بڑھانے کے لیے، انہوں نے اپنی بیٹی چانگ جی اینگ کو اپنے آبائی شہر سے 200 کلومیٹر سے دور  ایک اسٹور کھولنے کے لیےای وو بھیج دیا ۔ 20 سال کے  بعد آج  چانگ جی اینگ ای وو میں چھتری کی پانچ دکانوں کے مالک ہیں۔ 2016 میں، چانگ جی اینگ کی بیٹی بیرون ملک تعلیم حاصل کرکے واپس آئی اور اپنی ماں کے ساتھ چھتری سازی کا کاروبار شروع کیا۔

چین میں، چانگ جی اینگ جیسے لاتعداد تاجروں نے ایک چھوٹی سی پراڈکٹ کی مدد سے ترقی حاصل کی اور ان کی زندگی بدل گئی۔