زیمبیا کے صدر کا چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو

2023/09/23 16:45:02
شیئر:

دس  سے سولہ ستمبر تک زیمبیا کے صدر ہاکائندے ہیچلیما نے چین کا سرکاری دورہ کیا۔ صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کرنے سے پہلے، انہوں نے چین کی سماجی ترقی کے بارے میں تفصیلی  آگاہی حاصل کرنے کے لیے گوانگ ڈونگ کے شہر  شینزین، صوبہ  جیانگ شی  کے  جینگ گانگ شان اور فوجیان  کے  نِنگ دے شہر  کا دورہ کیا۔ 15 ستمبر کو صدر شی جن پھنگ اور صدر ہچلیما نے اعلان کیا کہ وہ چین اور زیمبیا کے درمیان تعلقات کو ایک جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری میں اپ گریڈ کریں گے، جس سے چین-زیمبیا دوستی کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گا۔ چین کے اپنے مختصر چھ روزہ دورے کے دوران، صدر ہچلیما نے جو کچھ دیکھا اور سنا اسے متعدد سوشل پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے رہے، تصاویر، ویڈیوز اور متن کو 50 سے زیادہ بار اپ ڈیٹ کرتے رہے۔ حال ہی میں، چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، ہاکائندے ہچلیما نے اپنے دورہ چین کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہا  کہ چھ دن ، چار صوبے اور شہر، 25مذاکرات ، توانائی ، گرین ہاؤسنگ، ڈیجیٹل تبدیلی، اسمارٹ فونز اورثقافتی و سائنسی تبادلوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی چھ یاداشتیں  شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے گزشتہ پانچ سالوں میں زیمبیا کی ترقی کے لیے جو مواقع میسر آئے ہیں وہ شاندار ہیں۔انھوں نے کہا کہ اب  بھی دونوں ممالک  کے درمیان تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔