رواں سال امریکہ میں دیوالیہ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد 2010 کے بعد سب سے زیادہ ہونے کا امکان ہے : انوسٹمنٹ فرم کی رپورٹ

2023/09/24 16:41:09
شیئر:

حال ہی میں، امریکی "مارکیٹ واچ" ویب سائٹ نے گوگن ہائیم انویسٹمنٹ کمپنی کی جانب  سے جاری کردہ ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل بلند افراط زر اور فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کارپوریٹ قرض لینے کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور بہت سی کمپنیاں ادائیگی کرنے سے قاصر ہیں۔ ان کے قرض جب ادائیگی کے مرحلے میں آئیں گے  تو انہیں دیوالیہ پن کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سال امریکی دیوالیہ ہونے والوں کی تعداد 2010 کے بعد اپنی بلند ترین سطح تک پہنچ سکتی ہے۔ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ کارپوریٹ ڈیفالٹس اور دیوالیہ پن کی لہر امریکی معیشت کو متاثر کر سکتی ہے۔

گوگن ہائیم انویسٹمنٹ کمپنی کی رپورٹ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال اگست کے آخر تک، 450 سے زیادہ امریکی کمپنیوں نے دیوالیہ پن سے تحفظ کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ دو سالوں میں دیوالیہ ہونے والی کمپنیوں کی کل تعداد سے تجاوز کر گئی ہے۔

تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ فیڈرل ریزرو مہنگائی کو کم کرنے کے لیے اب بھی شرح سود میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔ گولڈمین ساکس گروپ انکارپوریٹڈ کے سٹریٹیجسٹ نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ امریکی کمپنیاں قرضوں کی ایک بڑی دیوار سے ٹکرانے والی ہیں، جو امریکی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔