اولمپک کونسل آف ایشیا کے قائم مقام صدر راجہ رندیھر سنگھ نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ ہانگ چو ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب جس کا انہوں نے مشاہدہ کیا ،حیرت انگیز اور کھیلوں کی تاریخ میں بہترین افتتاحی تقریبات میں سے ایک تھی ۔ سنگھ نے واضح طور پر کہا کہ ہانگ چو ایشین گیمز کا انتظام اور انعقاد ان کی توقعات سے کہیں بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر مقابلے کے مقام اور ایشین گیمز ولیج میں بہترین سہولیات میسر ہیں جو ایشین گیمز کے کھلاڑیوں کے لئے اچھے نتائج کے حصول کے لیے سازگار ہے۔اولمپک کونسل آف ایشیا کے قائم مقام صدر راجہ رندیھر سنگھ کا ماننا ہے کہ "دل سے دل" نہ صرف موجودہ ایشین گیمز کا نعرہ ہے، بلکہ ایشیا اور "ایشیائی بھائی چارے" کو ملانےوالے کھیلوں کی حقیقی عکاسی بھی ہے۔