بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے نائب صدر جون انٹونیو سمارانچ جونیئر نے سی جی ٹی این کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہانگ چو ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب بہت شاندار تھی اور چینی دوستوں کی اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد کی صلاحیت متاثر کن تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔