امریکی آٹو ورکرز کی ہڑتال نویں روز میں داخل۔ایک ہفتے میں تقریباً 1.6 ارب ڈالر زکا معاشی نقصان

2023/09/25 10:00:15
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق تیئیس ستمبر کو امریکہ کے شہر  ڈیٹرائٹ میں تین بڑے آٹوموبائل مینوفیکچررز کے خلاف یونائیٹڈ آٹو ورکرز کی ہڑتال نویں روز میں داخل ہوگئی ہے ۔ اس حوالے سے یونائیٹڈ آٹو ورکرز اور تین بڑے آٹوموبائل مینوفیکچررز کے درمیان مذاکرات   رکاوٹوں کے ساتھ جاری  ہیں ۔

اس سے  ایک روز قبل دو آٹومیکرز "جی ایم" اور" سٹیلانٹس "کے ساتھ مذاکرات  میں تعطل  کی وجہ سے یونائیٹڈ آٹو ورکرز نے اعلان کیا تھا  کہ وہ ہڑتال کو پورے امریکہ تک توسیع دیں گے اور "جی ایم" اور "سٹیلانٹس" کے ماتحت تمام پارٹس ڈسٹری بیوشن سینٹرز بھی ہڑتال میں حصہ لیں گے۔ 

امریکی تھنک ٹینک اینڈرسن اکنامک گروپ کی جانب سے جاری کردہ ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 22  ستمبر تک جاری رہنے والی ایک ہفتے کی  ہڑتال سے1.6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان پہنچ چکا ہے ۔