اگر دیگر متعلقہ فریق تیار ہیں تو ایران جوہری معاہدے پر واپس آنے پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔ایرانی وزیر خارجہ

2023/09/25 10:18:02
شیئر:

ایرانی میڈیا  کی  24 ستمبر  کی رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل  انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معلومات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے اور عمان کی طرف سے تجویز کردہ منصوبہ ابھی تک زیر  بحث ہے۔  عبداللہیان نے کہا کہ اگر دیگر متعلقہ فریق  تیار ہوں تو ایران جوہری معاہدے پر واپس آنے پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔

 عبداللہیان نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعاون کے بارے میں کہا کہ  بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی  جب تکنیکی فریم ورک  میں رہتے ہوئے  کارروائی کرے گی تو معاملات درست سمت میں آگے بڑھیں گے لیکن جب ایٹمی توانائی ایجنسی بعض ممالک کے  سیاسی نظریات کو   پیشہ ورانہ امور سے بڑھ کر اہمیت دیتی ہے تو معاملات  میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔  عبداللہیان نے اس بات پر  بھی زور دیا کہ جوہری ہتھیار ایران کی جانب زیر غور نہیں ہیں۔