⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ جو بائیڈن کے دوبارہ صدر منتخب نہ ہونے کی حمایت کرنے والوں کا تناسب ان کے دور صدارت میں بلند ترین سطح پر ۔ امریکی سروے

2023/09/25 10:20:43
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 24 ستمبر کو  امریکی ویب سائٹ  " کیپیٹل ہل" کی رپورٹ کے مطابق   NBC نیوز کی جانب سے جاری کیے گئے ایک سروے میں 56 فیصد افراد نے  جو بائیڈن کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی حمایت نہیں کی ۔ یہ تناسب  ماضی کے مقابلے میں بڑھتے ہوئے امریکی صدر کی صدارت کے دوران اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔ 

سروے کے نتائج  کے مطابق  بائیڈن کی حمایت کی شرح 41 فیصد ہے، جو پچھلے اعداد و شمار سے بھی کم ہے۔ 18 سے 24 سال کی عمر کے  جواب دہندگان  میں  حمایت کی شرح 46 فیصد  لاطینی جواب دہندگان میں  حمایت کی شرح 43 فیصد  اور آزاد رائے دہندگان میں حمایت کی شرح 36 فیصد ہے۔