ہانگ چو میں موجود سہولیات موجودہ ایشین گیمز کو یادگار بنا دیں گی، عرفان سعید

2023/09/25 16:49:26
شیئر:

بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر، دنیا نیوز کوئٹہ کے بیورو چیف سینئر صحافی و تجزیہ کار جناب عرفان سعید نے چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے 19 ویں ایشین گیمز کے انعقاد پر عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین میں موجود شاندار سہولیات ان کھیلوں کو شاندار بنا دیں گی۔ انہوں نے گیمز میں شریک پاکستانی دستے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔