نارڈ سٹریم پائپ لائن دھماکے کا ایک سال مکمل ۔ روس کا صاف اور شفاف تحقیقات پر اصرار

2023/09/26 09:26:39
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠

26 ستمبر 2022 کو روس کی "نارڈ سٹریم" پائپ لائن، جو قدرتی گیس کو بحیرہ بالٹک کے راستے یورپ پہنچاتی ہے، ایک دھماکے کا شکار ہوئی تھی ۔

 جرمنی میں روس کے سفیر نیچائیف نے  اس واقعے کے ایک سال مکمل ہونے پر 25 ستمبر کو کہا کہ اب تک اس واقعے کی تحقیقات کرنے والے متعلقہ ممالک خاص نتائج  سامنے نہیں  لائے ۔انہوں نے کہا کہ روس اس بات پر اصرار کرے گا کہ تحقیقات کو ہر ممکن حد تک صاف  اور شفاف بنایا جائے اور  اس بات کو بھی  یقینی بنایا جائے کہ سچائی دنیا کے سامنے لائی جائے ۔

 تجزیہ کاروں  کا کہنا ہے کہ  "نارڈ اسٹریم" پائپ لائن دھماکے  کے تحقیقاتی نتائج سے  نمٹنے میں  یورپی ممالک کی "اسٹریٹجک آزادی" کے عزم اور صلاحیت  کی  اصل جانچ ہوگی۔