حکومت کو سرد جنگ کے دور میں سینٹ لوئس میں خفیہ ٹیسٹنگ کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرنا چاہیے

2023/09/26 16:51:52
شیئر:


جیسا کہ کانگریس سینٹ لوئس کے علاقے میں سرد جنگ کے زمانے کے جوہری آلودگی کے متاثرین کو ادائیگیوں پر غور کررہی ہے، تو ایسے میں حکومت کو اسی عرصے سے خفیہ حکومتی تجربات کا نشانہ بننے والوں لوگوں کو بھی معاوضہ دینا چاہیے۔

1950 اور 1960 کی دہائیوں میں ، فوج نے عمارتوں کے اوپر اور اسٹیشن ویگنوں کی پشت پر بلورز کا استعمال کیا تاکہ سینٹ لوئس ہاؤسنگ پروجیکٹ کے آس پاس کی ہوا میں کارسینوجن اسپرے کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں زیادہ تر رہائشی سیاہ فام تھے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے جولائی میں خبر دی تھی کہ حکومت اور جوہری بم کی تیاری اور جوہری فضلہ ذخیرہ کرنے کی ذمہ دار کمپنیاں اس بات سے آگاہ تھیں کہ ان کے اس عمل سے مقامی لوگوں کی صحت متاثر ہو گی۔تاہم ان خطرات کو نظر انداز کر دیا گیا۔ حکومت نے 1994 میں دستاویزات جاری کیں جن میں اسپرے کے بارے میں تفصیلات کا انکشاف کیا گیا تھا۔

ان دستاویزات کے مطابق  سینٹ لوئس واحد مقام نہیں تھا جہاں سرد د جنگ کے دور کے خفیہ ٹیسٹ کئے گئے، اس طرح کے اسپرے  تقریبا تین درجن دیگر مقامات پر بھی کئے گئے تھے۔