چین کی جانب سے افغان عبوری حکومت کے متعدد مثبت اقدامات کی توثیق اور متعلقہ فریقوں پر افغان حکام سے بات چیت پر زور

2023/09/27 09:42:20
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 26 ستمبر کو  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔  اجلاس میں چین نے افغان عبوری حکومت کی جانب سے متعدد مثبت اقدامات کی توثیق کی۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر منجمد افغان اثاثے واپس کرے۔ 

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے زانگ جون نے کہا کہ افغانستان پرامن تعمیر نو کے نازک دور سے گزر رہا ہے، چین توقع کرتا ہے کہ افغان حکام اعتدال کے ساتھ حکومت  کرتے ہوئے نسلی، اقلیتی ،خواتین اور بچوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کریں گے اورافغان عوام کے مفادات کے لئے کوشش کریں گے۔ چین نے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان میں امن و استحکام کے حصول  میں مذاکرات کو فروغ دیں  اور افغان حکام سے رابطہ کریں۔