⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ نارڈ اسٹریم پائپ لائن دھماکے کی تحقیقات جلد از جلد ہونی چاہییں ، چین

2023/09/27 10:41:32
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق26 ستمبر کو اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت بین الاقوامی برادری کو "نارڈ اسٹریم" پائپ لائن دھماکے معاملے میں دوہرے معیارسے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین سمیت سلامتی کونسل کے کئی ارکان نے بارہا معروضی، غیر جانبدارانہ اور پیشہ ورانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ جلد از جلد سچائی کا پتہ چل سکے۔  گینگ شوانگ نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس معاملے پر  اب تک کوئی واضح اور مستند نتیجہ سامنے نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ   چین کو امید ہے کہ اس واقعے کی سچائی کا جلد از جلد پتہ  چلے گا اور مجرموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائےگی ۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ  اس ضمن میں  سیکریٹریٹ مزید مفید معلومات فراہم کرے گا اور سلامتی کونسل اس معاملے پر مسلسل توجہ دیتی رہے گی۔

 گینگ شوانگ نے کہا کہ روس "نارڈ اسٹریم" پائپ لائن دھماکے کے اہم فریقوں میں سے ایک ہے، اور چین متعلقہ ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ عدم تعاون کی بجائے  روس کے ساتھ فعال طور پر بات چیت اور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ  تحقیقات کو سیاسی رنگ دینے کی کسی بھی کوشش سے مزید قیاس آرائیوں کو ہوا ملے گی۔