اگر پولینڈ اور دیگر ممالک سے ضمانتیں موصول ہوتی ہیں تو یوکرین ڈبلیو ٹی او سے اپنا مقدمہ واپس لے گا۔ یوکرین

2023/09/28 09:27:22
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠یوکرین کی وزارت اقتصادیات نے 18 ستمبر کو اعلان کیا  تھا کہ اس نے یوکرین کی زرعی مصنوعات پر پابندی اٹھانے سے انکار کرنے پر پولینڈ، ہنگری اور سلواکیہ کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم میں  باضابطہ طور پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ 

مقامی وقت کے مطابق ستائیس ستمبر کو یوکرین کی انڈیپینڈنٹ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  یوکرین کے نائب وزیر برائے اقتصادیات اور تجارتی نمائندے تاراس کچکا نے کہا  ہے کہ یوکرین  عالمی تجارتی تنظم سے اپنا مقدمہ اس شرط پر  واپس  لے  گا کہ  پولینڈ اور دیگر ممالک  مستقبل میں یوکرینی اناج کی برآمدات پر ایسی پابندیاں عائد نہ کرنے کا عہد  کریں ۔

 انہوں نے کہا کہ  یوکرین باضابطہ طور پر اس  تنازعے کے خاتمے کا  اعلان اسی وقت  کرے گا  جب اسے یہ ضمانتیں مل جائیں گی۔