بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو دنیا کو ترقی کی جانب لے جاتا ہے

2023/09/28 11:22:39
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

 2023 میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی  10 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ رواں سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے عہدیداروں،متعدد ممالک کے رہنماؤں اور   نمائندوں نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے انٹرویوز میں  "بیلٹ اینڈ روڈ" منصوبے سے پیدا ہونے والی ترقی   اور اس کے روشن مستقبل کی بھرپور تصدیق کی ہے۔

 اقوام متحدہ کی78 ویں جنرل اسمبلی  کے صدر ڈینس فرانسس نے کہا کہ  بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو   میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ یہ اقوام متحدہ کے  پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد میں مدد  کر سکے ۔ بولیویا کے صدر لوئس آرسی نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تصور کو سراہتے ہوئے کہا کہ  چین دنیا کے تمام ممالک کو بہتر  اور زیادہ مساوی تجارت فراہم کرسکتا ہے۔ سیرالیون کے صدر جولیس ماڈا بایوٹ نے یہ  بتایا کہ  کس طرح بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سیرالیون کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر  بنانے میں مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کے وعدوں  میں کسی بھی قسم کی اضافی شرائط  عائد نہیں ہوتیں۔ 

 اس کے علاوہ مصر، کوسٹا ریکا اور ہنڈوراس کے وزرائے خارجہ کا ماننا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں باہمی رابطے ، تجارت، تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کو  مزید فروغ ملے گا۔ مختلف ممالک کے رہنماؤں اور نمائندوں نے   تیسری بیلٹ اینڈ روڈ  سمٹ کے لئے اپنی نیک خواہشات اور  توقعات کا بھی اظہار کیا۔