"سمارٹ ایشین گیمز" چین کی جدیدیت کا مشاہدہ کرنے کے لیے ایک دریچہ ہیں،سی ایم جی کا تبصرہ

2023/09/28 19:28:15
شیئر:

 

ہانگ چو  میں جاری  19ویں ایشین گیمز  ہائی ٹیک عناصر سے بھرے ہوئے ہیں۔ یہ کھیل اس وقت عالمی برادری میں گفتگو کا مرکز و محور بنے ہوئے ہیں۔

 ہانگ چو ایشین گیمز تاریخ کے پہلے ایشین گیمز ہیں جنہوں نے "سمارٹ" گیمز کا تصور پیش کیا۔ ہانگ چو کو چین کا "ڈیجیٹل سٹی" کہا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے، "سمارٹ ایشین گیمز" چین کی جدیدیت کا مشاہدہ کرنے کے لیے ایک شاندار دریچہ ہیں۔

 ڈیجیٹل جدت کو ایک مثال کے طور پر لیں۔ متعلقہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 میں، ہانگ چو کی بنیادی ڈیجیٹل معیشت کی صنعتوں کی اضافی قدر پہلی بار 500 بلین یوآن سے تجاوز کر گئی، جو کہ 507.6 بلین یوآن تک پہنچ گئی، اور وہ جی ڈی پی کا 27.1 فیصد ہے۔ "ڈیجیٹل معیشت" کی بدولت  ہانگ چو ایشین گیمز بیرونی دنیا کے لیے ایک خوشگوار تکنیکی تجربہ لے کر آئے ہیں۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر ایلاریو کونر نے تبصرہ کیا کہ کلاؤڈ ٹیکنالوجی ہانگ چو ایشین گیمز کی حمایت کرتی ہے، جس نے بڑے پیمانے پر ہونے والے مقابلوں میں ڈیجیٹلائزیشن کو مقبول بنانے کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے۔

 جدت طرازی چین کی جدید کاری کا پہلا محرک ہے، اور "اسمارٹ ایشین گیمز" حالیہ برسوں میں چین کی اختراعی کامیابیوں کا عملی نمونہ ہیں۔ 

اس وقت دنیا میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال زیادہ نمایاں ہے اور بنی نوع انسان کو درپیش عالمی چیلنجز زیادہ شدید ہیں۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ترقی کی طاقت درکار ہے۔ ہانگ چو ایشین گیمز کی اختراعی، سبز، انسان دوستی اور دیگر خصوصیات نہ صرف چینی طرز کی جدید کاری کی کامیابیوں کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ یہ چین کے لیے نئے ترقیاتی تصورات کو عملی جامہ پہنانے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی محرک قوت بھی بنیں گی۔