رواں سال واشنگٹن میں 200 قتل ہو چکے ہیں،امریکی پولیس

2023/09/28 17:05:03
شیئر:

 


27 ستمبر کو اے بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، 26 ستمبر کو ہائی اسکول کے ایک طالب علم کو اسکول کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں رواں سال ہونے والا یہ 200 واں قتل ہے۔

 پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے بعد سے اس شہر میں قتل کے واقعات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور کیسز کی تعداد میں اب بھی اضافہ ہو رہا ہے۔