چین کی پہلی کمرشل معلق مونو ریل لائن

2023/09/28 15:24:16
شیئر:

چین کی پہلی کمرشل معلق مونو ریل لائن ۲۶ ستمبر   کو چین کے صوبے، حوبے کے دارالحکومت ووہان میں عوام کے لیے آپریشنل کر دی گئی۔منصوبے کے پہلے آپریشنل مرحلے میں مجموعی طور پر 10.5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جا رہا ہے اور اس میں چھ اسٹیشن شامل ہیں۔ یہ ٹرین روزانہ 12  گھنٹے سروس فراہم کرتی ہے اور ہر دس منٹ بعد نئی ٹرین سٹیشن سے روانہ ہوتی ہے  ۔ مونو ٹرین کی حدِ رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس کا تمام تر آپریشنل نظام مکمل طور پر خودکار ہے ۔مونو ریل کا ڈیزائن  بے حد منفرد ہے ٹرین کو ایک بیم کے ذریعے ہوا میں  معلق کیا گیا ہے ، یہ ایک سمارٹ آپریشنل سلوشن ہے۔ روایتی ریل یا ڈبل ٹریک سب وے کے مقابلے میں ، مونوریل سے سفر کا تجربہ  زیادہ دلچسپ اور آرام دہ  ہے. مونو ریل ، جسے "آپٹکس ویلی فوٹون" بھی کہا جاتا ہے ، ہوا میں الٹی لٹکی دکھائی دیتی ہے لیکن اندر موجود مسافر ہرگز الٹے نہیں لٹکے ہوتے بلکہ شہر کے اوپر سے گزرتے ہوئے اپنے پیروں کے نیچے  موجود شیشے کے فرش سے شہر کا  یہ "برڈ آئی ویو "، ان کے لیے ایک بے حد دلچسپ تجربہ ہوتا ہے