عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، مرتضیٰ سولنگی

2023/09/30 18:20:23
شیئر:

پاکستان  کے نگران  وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جناب مرتضیٰ سولنگی نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر مبارک باد کا پیغام دیا۔ چین کے سرکاری دورے سے وطن واپسی کے دوران بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جناب مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وہ خوشی کے اس موقع چینی دوستوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی موجودہ سال اور آنے والے برسوں میں پاکستان اور چین کے تعلقات کامیابیوں کے مزید سنگ میل عبور کریں گے۔ انہوں مزید کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان اور چین کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط اور شاندار ہوں گے۔